ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بی جےپی صدر کی حیثیت سے سبرائے دیواڑیگا نے چارج لیا

بھٹکل بی جےپی صدر کی حیثیت سے سبرائے دیواڑیگا نے چارج لیا

Tue, 17 Dec 2019 21:04:25    S.O. News Service

بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) سبرائے دیواڑیگا ہیبلے نے  بھٹکل بی جےپی صدر کی حیثیت سے آسارکیری کی نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں منعقدہ پروگرام میں سابق صدر راجیش نائک سے عہدہ کا چارج سنبھالا۔

صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آر ایس ایس شاکھا اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ آئندہ دنوں میں پارٹی استحکام کے لئے زائد وقت مختص کرتےہوئے پارٹی لیڈران، کارکنان کے ساتھ مل کرکام کرونگا اس سلسلے میں ان سب کا تعاون میرے لئے ضروری ہونے کی بات کہی۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے انتخابات میں جیت دلانےکے لئے کام کرنےکا خیال ظاہرکیا۔ سابق وزیر شیوانند نائک نے سبرائے دیواڑیگا کی پارٹی خدمات کی ستائش کی۔ ضلع بی جےپی نائب صدر گوند نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بی جےپی کے زونل نگراں کار ونود پربھو نے پروگرام کی صدار ت کی۔بھاسکر دئیمنے نے استقبال کیا۔ شیوانی شانتارام نے شکریہ اداکیا۔ وکیل دھنیا کمار جین اور پرمود جوشی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔  کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور نائک ، ضلع جنرل سکریٹری وینکٹیش نائک، کرشنانائک آسارکیری، سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: